Add Poetry

حسنِ طرار کے انداز کہاں ملتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

حسنِ طرار کے انداز کہاں ملتے ہیں
پیکرِ یار کے انداز کہاں ملتے ہیں

خامشی وصف تو ہے اہلِ ہنر کا لیکن
اس کے افکار کے انداز کہاں ملتے ہیں

ڈھونڈنے والے بھی نادان رہے بستی میں
چشمِ بیدار کے انداز کہاں ملتے ہیں

اپنا اظہارِ محبت بھی جدا ہے سب سے
اس کے انکار کے انداز کہاں ملتے ہیں

یہ جو بیٹھا ہے مرے سامنے اب محفل میں
ایسے دلدار کے انداز کہاں ملتے ہیں

خون روتی ہوئی آنکھوں سے نہ پوچھو وشمہ
ایسے بیمار کے انداز کہاں ملتے ہیں

Rate it:
Views: 149
29 Sep, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets