Add Poetry

جس شخص کو اوپر کی کمائی نہیں ہوتی

Poet: Dr. Inam ul Haq Javaid By: Huma Siddique, Lahore
Jis Shakhs Ko Oopar Ki Kamaai Nahi Hoti

جس شخص کو اوپر کی کمائی نہیں ہوتی
سوسائٹی اس کی کبھی ہائی نہیں ہوتی

کرتی ہے اسی روز وہ شاپنگ کا تقاضا
جس روز مری جیب میں پائی نہیں ہوتی

پولیس کرا لیتی ہے٬ ہر چیز برآمد
اس سے بھی کہ جس نے یہ چُرائی نہیں ہوتی

مکر اور دغا عام ہیں٬ پر اس کے علاوہ
اس شہر میں کوئی بھی برائی نہیں ہوتی

تب تک وہ بھری بزم میں لگتا ہے معزز
جب تک کہ غزل اس نے سنائی نہیں ہوتی

Rate it:
Views: 4722
27 Oct, 2007
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets