Add Poetry

میرے وطن کے لوگ

Poet: Fraz Mukhlis By: Sarfraz Anthony, Lahore
Mere Watan Ke Log

غم زیست سے بے زار ہیں میرے وطن کے لوگ
مہنگائی کا شکار ہیں میرے وطن کے لوگ
ہیں منتظر کبھئ تو بدلے گا یھ نظام
تا عمر انتظار ہیں میرے وطن کے لوگ
پو چھو تو ان کی داستان غم سے بھری ہوئی
د یکھو تو خوش گوار ہیں میرے وطن کے لوگ
میں ا پنے عہد ہ دارو ں سے بس پو چھتا ہوں یھ
کیوں اس قدر لاچار ہیں میرے وطن کے لوگ
میلی نظر جو ڈالے گا اس سر زمین پر
ا س کے لیے تلوار ہیں میرے وطن کے لوگ
مخلص تمھاری سوچ کی گہرائی د یکھ کر
ملنے کو بے قرار ہیں میرے وطن کے لوگ

Rate it:
Views: 4417
06 Nov, 2007
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets