Add Poetry

وفا۔۔۔

Poet: Umar Farooq Umar By: Umar Farooq, Islamabad

کیسے کرتے ہیں وفا آج بتا دوں تجھ کو
آ کہ دستور محبت بھی سکھا دوں تجھ کو

جن کی شہ سے جو بہت خوب پھدکتے ہو سنو
تیرے اپنوں کی بھی تصویر دکھا دوں تجھ کو

سامنا کرنے سے کترانا تو بنتا ہے تیرا
میں تو باتوں سے بہت دیر رلا دوں تجھ کو

تجھ کو اوقات دکھانے کو بہت کام آئے گا
آئینہ جو کہو!! ایک تھما دوں تجھ کو؟؟

جس کو پینے سے تیرے ہوش ٹھکانے آئیں
تو ذرا بیٹھ میں آنکھوں سے پلا دوں تجھ کو

یہ عمر زیب نہیں دیتا کہ میں ایسا کروں
ورنہ میں ایک تجلی سے جلا دوں تجھ کو

Rate it:
Views: 493
24 Jun, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets