Add Poetry

ہونٹوں پہ سجا کر یوں مسکان نکلتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

ہونٹوں پہ سجا کر یوں مسکان نکلتے ہیں
یہ درد تو آنکھوں سے ہر آن نکلتے ہیں

آتے ہیں تجھے ملنے ، ہوتے ہیں جواں لیکن
پھر شہر سے نکلیں تو بے جان نکلتے ہیں

اب بھولنا چاہوں تو دل بھول نہیں پاتا
سب سوئے ہوئے میرے ارمان نکلتے ہیں

اس شہرِ تمنا میں دل خون ہوا میرا
یہ یاد کے ہر سو جو طوفان نکلتے ہیں

وہ درد کی صورت ہی مرے دل میں مچلتا ہے
جب خواہشِ ہستی کے سامان نکلتے ہیں

ماحول تو چہرے کا غربت نے بگاڑا ہے
کیوں دل سے محبت کے سلطان نکلتے ہیں

اب تو ہی بتا وشمہ کیسے میں انہیں روکوں
اس کہر میں آنکھوں سے مرجان نکلتے ہیں

Rate it:
Views: 512
08 Jan, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets