Add Poetry

یادگار مُلاقات

Poet: سید ذوالفقار حیدر By: سید ذوالفقار حیدر, District Gujranwala; Oman Based

کیسا حسین اتفاق تھا اچانک ملاقات ہماری
کتنے دورس اثرات میری زندگی پر چھوڑ گئی
انجان تھے پہلے اب دل کے مہمان بن گئے
اجنبیت مٹا کر کیسی گہری پہچان دے گئی

دوالگ جسم کیسے اک پل میں یکجان ہوگئے
ایک دوسرے کو محسوس کرنے کے قابل ہو گئے
فاصلے مٹا کر آپس میں کتنے نزدیک ہو گئے
جینے کے لیئے ہمیں حسین اسباب چھوڑ گئی

صورت آنکھوں میں رکھتے ہیں شبُ و روز اُنکی
شکوے مٹا کر دل میں چاہت رکھتے ہیں اُنکی
سانسوں میں مہک بسائے ہیں اُنکی
قُربتیں دلا کر ہمیں اُنکی ضرورت چھوڑ گئی

انتظار اُنکا ہم کرتے ہیں اب جھوم کر
شدتِ پیار میں مسرور ہیں جھومتے رہتےہیں
مسکراہٹ اپنے ہونٹوں پر بکھیرتے رہتے ہیں
اُنسے ملنے کی ذوالفقار کے دل میں مُستقل خواہش چھوڑگئی

Rate it:
Views: 484
26 Jul, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets