Add Poetry

میں پریم روگی مجھے لاگ لپیٹ سے کام بھلا کیا؟

Poet: رعنا تبسم پاشا By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

دیس بدیس در بدر دل کے داغ چھپائے پھروں
آنکھ کے سُونے درپن میں آس کی جوت جگائے پھروں

ٹوٹ گئی خوشیوں کی مالا بکھرے موتی کیسے سمیٹوں
ہار کے غم کی بازی میں موت کو گلے لگائے پھروں

تیرے روپ کی برکھا نے کتنے ہی دل سلگائے ہیں
میں پُروا کا پہلا جھونکا بن کر تجھ کو ساتھ اڑائے پھروں

جگ کی اندھیری راہوں میں جگنو بن کر چمکے جاؤں
جفا پرستوں کی محفل میں وفا کی شمع جلائے پھروں

میں پریم روگی مجھے لاگ لپیٹ سے کام بھلا کیا؟
تُو کلیوں جیسی کومل کنیا آخر کتنا خود کو بچائے پھروں؟

اِدھر بھی ہو نظر کرم رعنا! میں در تیرے سے لوٹوں تو
اِک عالم سرشاری میں یہ زمیں سر پہ اٹھائے پھروں

Rate it:
Views: 965
08 Aug, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets