Add Poetry

اک حسیں کی یہ مہربانی ہے

Poet: Babar ilyas babar By: Babar Ilyas Babar, Muzaffarabad

 اک حسیں کی یہ مہربانی ہے
زندگی جو تباہ اپنی ہے

پیار میں خود کشی کا سوچا تھا
میری دل بر نے جان لے لی ہے

کل تری ہو گئی ودائی کیا
شاہراہِ حیات سُونی ہے

جس کو میں نے لہو سے لکھے خط
اُس کے ہاتھوں پہ آج مہندی ہے

اک طرف عشق کا جنازہ ہے
اک طرف اُس کی ڈولی اُٹھی ہے

جس کو منزل سمجھ رہے تھے ہم
وہ عجب منزلوں کی راہی ہے

Rate it:
Views: 349
11 Sep, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets