Add Poetry

میں پاگل ہو چکی ہوں گی

Poet: #Mehik Yousafzai By: #Mehik Yousafzai, Peshawar

بہت ہی مدتوں کے بعد کھی تم لوٹ آؤگے
تم سالوں بعد آؤگے ہمارے بستی میں جانا

تمہیں جب یاد نہ آئے کہ میرا گھر کہاں پر تھا
میری چھوٹی سی جھونپڑی کو کبھی نہ ڈھونڈ پاؤگے

محلے میں تم آؤگے کسی بچے سے پوچھوگے
ادھر ایک شاعرہ جو تھی اسی کو ڈھونڈ رہا ہوں میں

کہاں رہتی ہے وہ ناداں اسے میں دیکھنے آیا ہوں
یہ بچہ جو جواب دیگا کچھ اسطرح سے بولے گا

ادھر ایک شاعرہ جو تھی کسی سے پیار کرتی تھی
ابھی تو وہ ہے دیوانی کسی ویران جگہ دیکھو

اسی گرمی کی شدت میں وہاں تم دیکھ پاؤگے
وہاں جب مڑ کے دیکھوگے نظر آؤں گی میں تم کو

تم ایسے بھاگ آؤگے گلے مجھ کو لگاؤگے
مجھے ماتھے پر چھوم کر تم کحبت سے یو دیکھوگے

تمہارے پاس سے اٹھ کر میں تم سے دور جاؤں گی
پکاروگے مجھے تم یوں اے میرے جان دلبرجان

کہاں تم جا رہی ہو اب،مجھے تڑپا رہی ہو اب
ابھی تو جان گیا ہوں میں تیری غزلیں تیرے الفاظ

تم پہے تو نہ ایسی تھی تمہیں کیا ہو گیا ہے اب
تمہیں مڑ کے میں دیکھوں گی ،تمہی سے پوچھ لوں گی میں

آخر تم کون ہو صحب یہاں کیا لینے آئے ہو
ارے مجھ کو تو پھر اس وقت تیری پہچان نہیں ہوگی

میں پاگل ہوچکی ہوں گی۔میں پاگل ہو چکی ہوں گی

Rate it:
Views: 352
10 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets