Add Poetry

جدا رہنے کی سزا دیتا ہے

Poet: Syed Zulfiqar Haider By: Syed Zulfiqar Haider, Gujranwala, Pakistan ; Nizwa, Oman

جب بھی تمہیں یاد کروں پلکیں بھیگ جاتی ہیں
تیرا بچھڑنا ناسور بن کر دل کو زخم دیتا ہے
آخر جھوٹی نکلیں وہ قسمیں بے وفا نکلا تُو بھی
تجھ سے بڑھ کر تجھے چاہا پھر بھی تُو فریب دیتا ہے

زمانے سے بیگانہ ہوا سکون میں تھا اب بے قرار ہوں
سانسوں میں بسایا تجھے مہکے پھولوں کی چاشنی کی طرح
مسکرانا سکھایا خوشگوار سپنے بُنے تیرے لئے
کیسے ایک لمحے میں چھوڑ دیا کیا خاص اہمیت دیتا ہے

پہلی ملاقات میں درد دل بڑھا کر مسکراتا تھا
میری خوشی کو اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھتا تھا
میرے پیار بھرے خط پڑھ کر مہک سا جاتا تھا
بدلا ہے کیسے ظالم انجانے زخمِ جدائی دیتا ہے

میرے چہرے کو مہتاب ہونٹوں کو چھلکتا جام کہتا تھا
میری دید کواپنی آنکھوں کی آرزو دل کا قرار کہتا تھا
چاہت کے باوجود انجانے پن کو اپنی مجبوری کہتا تھا
پیار تھا درمیان پھر کیوں جدا رہنے کی سزا دیتا ہے
 

Rate it:
Views: 690
21 Oct, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets