Add Poetry

اِک عجیب سا درد ہے دل میں سمویا ہوا

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

اِک عجیب سا درد ہے دل میں سمویا ہوا
کوئی سالوں سے ہے جہاں میں سویا ہوا

برسوں گزر گئے ہیں مجھے مرے ہوئے
روح آج بھی ڈھونڈتی ہے کچھ کھویا ہوا

نامعلوم مجھےٗ وہ کون ہے یا کیا ہے؟
دل کس کے لیے ہے اتنا رویا ہوا

نشیب و فراز میں ٗ مَیں خود ہی ملوث
جبکہ کچھ نہیں یہاں غم میں ڈبویا ہوا

مَیں تن تنہا اور یہ مہکی فضا
یہ سارا عالم جنت سے بھگویا ہوا

یہاں کی دھوپ ٗ چمکتے سونے کا روپ
یہاں کا منظر دودھ سے دھویا ہوا

ہریالیاں ہی ہریالیاں میرے ہر سو مگر
مجھ میں شجر بے کلی کا اِک بویا ہوا

یہ اونچے نیچے تنہا خالی مکانوں کو
میری تلاش نے ہے مسلسل پرویا ہوا

Rate it:
Views: 304
26 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets