Add Poetry

ریگِ رواں و ، سراب ایک کر دو نا

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

ریگِ رواں و ، سراب ایک کر دو نا
تقدیر میں میری ، عذاب ایک کردو نا

میری مسافتوں کو بھی تسکینِ جاں ملے
ہم نشین و ہم ، رکاب ایک کر دو نا

مجھے ٹالنے کے تمہارے پاس کتنے بہانے ہیں
شاٸع تم ، کتاب ایک کر دو نا

اقتدار سے پہلے جو امیدیں دلاٸ تھیں
پوری کوٸ ، جناب ایک کر دو نا

چاہتے ہو گر غریب کے حق میں بھی برتری
ملک کا تعلیمی ، نصاب ایک کر دو نا

رعایا کو شبُہ ہے شاہ کے یقین پر
کُھل کر کبھی ، خطاب ایک کردو نا

اخلاق جب سب ہی فرقوں کے خلاف ہیں
تو مسجد ، ممبر و ، محراب ایک کر دو نا

Rate it:
Views: 351
03 Apr, 2019
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets