Add Poetry

ذرا سا منہ لگا مجھ کو ارے چناب ہوں میں

Poet: SAIF ALI ADEEL By: سیف علی عدیل, گوجرانوالہ

یہ کس نے تجھ کو بتایا ہے جاں سراب ہوں میں
ذرا سا منہ لگا مجھ کو ارے چناب ہوں میں

نہ یاد کر مجھے گزرے ہوئے تو وقت کی طرح
کہ مجھ کو روز پڑھو درد کا نصاب ہوں میں

اسے تو اشکِ ندامت سمجھ کے چھوڑ نہ جا
کسی کی یاد میں بس بہہ رہا ہوں آب ہوں میں

جسے بھی یاد میں آیا ہوں مضطرب پایا
مجھے کوئی تو بتا ئے کہ اضطراب ہوں میں

جو بھی ہے آیا مجھے دیکھ کر چلا گیا ہے
کہ جیسے ٹوٹا ہوا سیف کوئی خواب ہوں میں

Rate it:
Views: 325
17 Apr, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets