Add Poetry

آگ

Poet: راشد قیوم انصر By: راشد قیوم انصر, Pakkpattan

یادوں کے ساتھ سینے میں پالی گئی ہے آگ
ہم جانتے ہیں کیسے سنبھالی گئی ہے آگ

رخصت کِیا اُسے بڑی دریا دلی کے ساتھ
جاتے ہی اس کےخود کو لگا لی گئی ہے آگ

دل کی طرح چراغ بھی بجھنے نہیں دیا
سورج کے ڈوبتے ہی جلالی گئی ہے آگ

لوگوں نے پھونک ڈالے شجر سارے شہر کے
اب کے گھروں کی سمت اچھالی گئی ہے آگ

اس نے ضمیر بیچ کے دولت سمیٹ لی
اجرت میں عمر بھر کی کما لی گئی ہے آگ

وہ خوف ہےکہ خود کو بچانے کے واسطے
اپنے ہی اردگرد جلا لی گئی ہے آگ

Rate it:
Views: 441
13 May, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets