Add Poetry

وعدہ

Poet: Faizul Hassan By: Faiz ul Hassan, Multan

نظم جو آپ سناتے تھے
اور مجھ کو پھول بتاتے تھے 
اب مجھے سنائیں نا 
مجھ کو پھول بتائیں نا
آپ ہی تو لکھتے تھے 
جان ہے میری تم میں 
جان کو جلائیں نا 
مجھے وہ خط دکھائیں نا
مجھ کو دیکھ کر آپ 
بھول جاتے ہیں سب کچھ 
مجھ کو دیکھ کر اب آپ 
دکھ بھی بھول جائیں نا
آپ اُداس ہوتے ہیں 
تو میں بھی رونے لگتی ہوں 
مجھ کو تو رولائیں نا 
ہنسنا مجھے سکھائیں نا
آپ نے کہا تھا نا 
اب کی بار ساون میں 
شآل میں تمہیں دوں گا 
مجھ کو وہ دلائیں نا 
بارشوں کے موسم میں 
شآل وہ اوڑھائیں نا
فیض جی میں کہتی ہوں 
آپ بس وعدہ کرتے ہیں 
اپنی ان باتوں کو 
سچ بھی کر دکھائیں نا 
مجھ کو نظم سنائیں نا 
اور وہ خط دکھائیں نا 
شآل بھی دلائیں نا 
وعدہ تو نبھائیں نا .
 

Rate it:
Views: 301
22 Jun, 2019
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets