Add Poetry

تیری یادوں کا راستہ

Poet: وشمہ خان وشنہ By: وشمہ خان وشمہ, Pakistan

تیری یادوں کا راستہ ہو کر
پھر بھی تنہا ہوں قافلہ ہو کر

خوف رہتا ہے روبرو میرے
میری آنکھوں کا آئینہ ہو کر

غم میں ڈوبا ہوا ہے ہر بچہ
اپنی آہوں میں مبتلا ہو کر

کتنی نادان ہوں ترے غم میں
خاک ہو بیٹھی ہوں سوا ہو کر

کیوں وہ ڈرتا ہے بیچ دریا کے
وشمہ کشتی کا نا خدا ہو کر

Rate it:
Views: 312
10 Aug, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets