Add Poetry

عشق میں ہوش

Poet: محمد اسرار سازند By: Muhammad israr , Mingora Swat

کلام سازند

خودی کو بھول جاؤں میں بھلا کیسے گوارا ہے
میری مستی میری ہستی نے مجھ کو پھر پکارا ہے

مجھے لبریز پیمانے نہیں لگتے بہت اچھے
اگر کچھ صبر ہے تیرا تو کچھ صبر ہمارا ہے

کبھی خود کو بچا لینا کبھی دل کو سزا دینا
دلوں میں سنگ دل دل بھی دلوں میں دل بچارا ہے

یہ دھڑکن تھام کر دیکھو دھڑکنے کی وجہ ہو تم
میرا ہر اشک ہے موتی میرا ہر سوز تمہارا ہے

رموزِ عشق میں دیکھا افروزِ دل لگی کے رنگ
سحابِ سائباں جیسے مجھے اُس کا سہارا ہے

کہ جس نےزندگی کےرنگ میں خوشیاں بکھیریں بھی
کہ جس نے ہر گھڑی دل کو منور کر کے پالا ہے

میں سازند دل لگی میں ہوش سے باہر نہیں رہتا
مجھے اللہ نے ایک خاص رحمت سے نوازا ہے

Rate it:
Views: 375
19 Aug, 2019
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets