Add Poetry

ہے ابھی وقت اپنی دنیاں کی , نیلامی کرلے

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

ہے ابھی وقت اپنی دنیاں کی , نیلامی کرلے
خریدے تجھ کو خدا جو محمدﷺ کی , غلامی کرلے

حاجت مندی میں تو طرزِ صحابہ اپنا
دو رکعت پڑھ رب سے ہم , کلامی کرلے

کفر سخت پائے تجھے مسلم حلیم و کریم
خود کو کردار میں تو صفتِ , بادامی کرلے

دیرینہ دشمن ہیں تیرے یہ نفس و شیطاں
معاملہ ان سے تو اب , انتقامی کر لے

سازشِ اغیار سے ہوا جہاد مشکوک نظر
چل غلبہِ حق کے لئے اپنی بد , نامی کرلے

دنیاں ہے دارلعمل دارلجزاء تو نہیں
چاہے تو فلاح کو پہنچ چاہے , ناکامی کرلے

سفر لمبا ہے اور زادِ راہ کچھ نہیں
اخلاق اٹھ تیاری , ہنگامی کرلے

Rate it:
Views: 469
03 Sep, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets