Add Poetry

کوئی ظالِم کوئی فاسق کوئی بدکار نہیں رہا

Poet: Shehzad "Saahil" Sadaruddin By: Saahil Shehzad, Houston

کوئی ظالِم کوئی فاسق کوئی بدکار نہیں رہا
ذوالفقار کے مقابل لشکرِ کفار نہیں رہا

علیؐ کی بہادوری، کيا لفظوں ميں ہو بيان
نادِ علیؐ کے بعد ، بابِ خيبر نہيں رہا

میرے آقاﷺ کو اللہ نے ، کوثر سے نوازا ہے
محبوبِ خدا کو ابتر کہنے والا نہیں رہا

اب بھی آتی ہے مہک ، بادِ کربلا سے حُسین کی
حسنین کے دوشمنوں کا ، کوئی وارث نہیں رہا

ٹيک آیا جو اپنی جبین ، کعبے کی چوکھٹ پر
کتنا بھی ہو غافل ، گنہگار نہیں رہا

یوں تو آئے محشر میں ایک سے ایک سکندر
رُتبہ غلامِ علی کے برابر نہیں رہا

ڈوبی ہوئی تھی دنیا جہالت کی ظلمت میں
ظہورِ آقاﷺ کے بعد عالم میں اندھیرا نہیں رہا

اللہ نے حُکم دیا پونچھا دیجیئے رسول
بعد 'منْ کنْتُ موْلا' پیغامِ رسالت نہیں رہا

جب سے ڈوبا ہے ساّحؔل ، محمد کے سمندر میں
ڈرِ دنیا نہیں رہا ، خوفِ حشر نہیں رہا

 

Rate it:
Views: 584
31 Jan, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets