Add Poetry

کبھی دعا تو کبھی ہم نے التجا کی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

کبھی دعا تو کبھی ہم نے التجا کی ہے
کسی سے ملنے کی منت تو بارہا کی ہے

مسافروں کے ٹھکانے بدل گئے دل سے
مسافر وںسے محبت تو انتہا کی ہے

تمام عمر یہ منصب رہا ہے لوگوں میں
کہ بت وفاؤں سے شام و سحر وفا کی ہے

چلے گئے ہیں ترے شہر سے بہ دیدہ تر
کہ شہر والوں نے ہم حبیوں سے جفا کی ہے

یہ ہجر میرے نصیبوں میں لکھ دیا ہے تو پھر
میں اس پہ خوش ہوں کہ مرضی مرے خدا کی ہے

میں اس لیے بھی اداسی میں زندہ رہتی ہوں
یہ اک نشانی بھی دیرینہ آشنا کی ہے

Rate it:
Views: 262
29 Mar, 2021
Related Tags on Whatsapp Poetry
Load More Tags
More Whatsapp Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets