Add Poetry

اِک میں ہی ہوں جس کی وہ مانتا نہیں ہے

Poet: Asif Shaaki By: Asif Shaaki, Hyderabad

کیا کرتا تھا جو چُپکے چُپکے مجھ سے رازداری کی باتیں
اب تو سر عام اک لفظ عام بھی مجھ سے کہتا نہیں ہے
وہ سجنا سنورنا اس کا، میرے دیدار کے واسطے
اب تو پل بھر کے لیے آنکھ بھر کر بھی دیکھتا نہیں ہے
اس کا رشتہ مجھ سے گویا حرف آخر لگتا تھا لوگوں
ملتا ہے وہ مجھ سے ایسے کہ جیسے جانتا نہیں ہے
میں توشریک غم بھی رہا ہوں اس کا ہر دم ہر پل
وہ اپنی خوشیاں تک مجھ سے بانٹتا نہیں ہے
اس کے وقت زوال، میں خود جھکا اٹھایا اس کو
سازگار حالات میں بھی وہ میرا ہاتھ تھامتا نہیں ہے
اس کو میں خودغرض نہ کہوں ، تو کیا کہوں
کہ اس نے یاد رکھا ہے خود کو اوروں کو وہ جانتا نہیں ہے
اس کے مجھے اچھی طرح جاننے کے وہ بلند و بانگ دعوے
کبھی پاس سے گزر جاتا ہے ایسے جیسے پہچانتا نہیں ہے
یوں تو زمانے بھر کا وہ مّان رکھتا ہے شاکی
بس اِک میں ہی ہوں جس کی وہ مانتا نہیں ہے

Rate it:
Views: 457
16 Feb, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets