Add Poetry

تو ابھی رہگزر میں ہے قید مقام سے گزر

Poet: Allama Iqbal By: Iram, Lahore
To Abhi Rehguzar Mein Hai Qaid Maqam Se Guzar

تو ابھی رہگزر میں ہے قید مقام سے گزر
مصر و حجاز سے گزر،پارس و شام سے گزر

جس کا عمل ہے بے غرض اس کی جزا کچھ اور ہے
حور و خیام سے گزر ،بادہ و جام سے گزر

گرچہ ہے دلکشا بہت حسن فرنگ کی بہار
طائرک بلند بال دانہ و دام سے گزر

کوہ شگاف تیری ضرب ،تجھ سے کشادہ شرق و غرب
تیغ ہلال کی طرح عیش نیام سے گزر

تیرا امام بے حضور ،تیری نماز بے سرور
ایسی نماز سے گزر ، ایسے امام سے گزر

Rate it:
Views: 5952
04 Jan, 2013
Related Tags on Allama Iqbal Poetry
Load More Tags
More Allama Iqbal Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets