Add Poetry

توقیرِ زات کی ، نیلامی نہیں ہوگی

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

توقیرِ زات کی ، نیلامی نہیں ہوگی
اب ہم سے اور ، غلامی نہیں ہوگی

گردن میں خم ، لہجے میں عاجزی
جھک کر اس طرح ، سَلامی نہیں ہوگی

یہ جو کرتی پھرتی ہے اوروں کی عیب جوٸی
کیا اس زباں میں کوٸی ، خامی نہیں ہوگی

جس کے لۓ تو نے نظام کو چھیڑا
دیکھ وہی خلقت تیری ، حامی نہیں ہوگی

انحراف کر کے شاہ کے حکم سے
تو سمجھا کارواٸی ، انتقامی نہیں ہوگی

دھتکار کر مجھے تمہیں کیا لگا تھا
میسر اب مجھے کوٸی ، أسامی نہیں ہوگی

اخلاق زندگی میں اتنے ہنگامے سہے کہ اب
کوٸی بھی بات مجھ میں ، ہنگامی نہیں ہوگی

Rate it:
Views: 492
16 Oct, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets