Add Poetry

رنگوں میں وہ رنگ انوکھا

Poet: سمیرا صدف By: Sumaira Sadaf, Karachi

رنگوں میں وہ رنگ انوکھا مجھ پر بھی چڑھا دے
عشق نبی بس عشق نبی روح میں تو بسا دے

تیرے آگے ہاتھ ہیں پھیلے، تیرے آگے عرضی ہے
عشق کے جام بھر بھر کر میرے آقا تو پلا دے

میری اندھی آنکھوں کو وہ چشم بینا دے دے
دل کی دنیا روشن کر دے سوز بلال تھما دے

تیرے در سے بھر بھر کر رحمت بانٹی جاتی ہے
عاجز ہے یہ بندی تیری نظر کرم سدا دے

تیرے در پر بیٹھی ہوں جاؤں تو جاؤں کہاں مولا
عرضی سن لے میری مولا اپنی بندی بنا دے

Rate it:
Views: 567
05 Feb, 2021
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets