Add Poetry

عقیدت

Poet: امر علوی By: Amar Alvi, Lahore

ان کے رستوں پہ چل رہے ہیں
کہ جنکے ٹکڑوں پہ پل رہے ہیں
ہمکو نسبت ہو نقش پا سے
خاک چہروں پہ مل رہے ہیں
داغ سینے کے کہہ رہے ہیں
تمہاری چاہت میں جل رہے ہیں
ب تو ہم کو وصال دے دے
سب دیوانے مچل رہے ہیں
تیرے عرفاں کی بیخودی میں
مست ہو کے سنبھل رہے ہیں
طلب رحمت پہ شرم آتی ہے
ہم سدا بے عمل رہے ہیں
انکے قدموں میں امر آ کر
سارے کس بل نکل رہے ہیں

Rate it:
Views: 998
09 Jun, 2018
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets