Add Poetry

فاصلے

Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachi

چھ فٹ کا رکھتے فاصلہ میں گر گیا دھڑام سے
گیا تھا ،کئ دن کے بعد ، جب ذرا اک کام سے

پانچ فٹ کی تھی گلی اور سائڈ میں نالا تھا اک
گھر ہی بیٹھا رہتا جیسے بیٹھا تھا آرام سے

لاک ڈاؤن میں کہیں جانا نہیں اور جاناں نہیں
تصور جاناں میں ہوں میں صبح سے اور شام سے

قانوناً کر سکتا نہیں اب کوئ کسی کو بے نقاب
نظر تو آتا نہیں ، پکاروں اسے کس نام سے

ہاتھ ملا سکتے نہیں اب نظر ہی ملا لو نعمان
دل رہے کیسے اب اپنا ، آشنا اصنام سے

 

Rate it:
Views: 298
29 Jun, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets