Add Poetry

لاک ڈاؤن

Poet: یاسر فاروق By: Yasir Farooq, Karachi

ہے کاروانِ غربت کا صحرا لاک ڈاؤن
نعمت کنارے بہتا دریا سا لاک ڈاؤن

پروردۂ سحر نے تھاما ہے شبِ گزیدہ
بندوں نے کم ہی سمجھا قدرت کا لاک ڈاؤن

اک نعمتِ تعلق دونوں کےدرمیاں ہے
سادہ سی زندگی اور تھوڑا سا لاک ڈاؤن

دجال کیسا ہوگا بہکیں گے کیسے انساں
کیا کیا سجھا رہا ہے یہ لمبا لاک ڈاؤن

ہر اک زمانے کے ہیں ابلیس اپنے اپنے
ہر ایک دور کا اپنا اپنا لاک ڈاؤن

سمجھا رہا ہے ہم کو اچھائ اور برائ
لگنے لگا ہے یاسر اپنا سا لاک ڈاؤن
 

Rate it:
Views: 652
27 Apr, 2020
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets