Add Poetry

میری رہ کی دیوار بنے ہیں

Poet: Tahir Mukhtar Tahir By: Tahir Mukhtar Tahir , Depalpur

میری رہ کی دیوار بنے ہیں
جو لوگ مرے یار بنے ہیں

غم سارے انھوں نے ہی دیے ہیں
یہ آج جو غم خوار بنے ہیں

کالے بال، پیشانی کشادہ
ان کے نین تلوار بنے ہیں

بس جھوٹ زمانے میں پھیلانے
اتنے سارے اخبار بنے ہیں

لگتا ہے کہ اب بچھڑیں گے ہم بھی
کچھ ہجر کے آثار بنے ہیں

تمہاری مہربانی کی خاطر
کچھ اچھے بھی بیمار بنے ہیں

یہ لوگ، بڑے لوگ ہیں طاہر
جو دھوپ میں اشجار بنے ہیں

Rate it:
Views: 1159
16 Jun, 2020
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets