Add Poetry

نفس

Poet: Sheikh Khurram Asaf Ali By: Khurram Asaf Ali, Oslo

ہم بولیں جھوٹ اب کچھ اس طرح
کبھی سچ بولا کرتے تھے ُاس طرح

عجیب عادت سی ہوگی ہے اب تو ایسی
غفلتوں کے حامل پھر کہیں قسمت ہماری ایسی

قدرت سے شکوہ ہم روز کریں
اپنی کوتاہیوں کو دوسروں کے سر کریں

راتوں کو دیر تک شوروغل کریں
پھر صبح تھکاوٹ کا رونا کریں

اپنی آن کے آگے کچھ نہ دیکھیں
انفرادیت کے بیمار اور کچھ نہ دیکھیں

اجتماعیت کے فروغ کی خاطر ہوتی جمہوریت
سب ہوں برابر مساوآت پہ مشتمل ہوتی جمہوریت

بنیادی حقوق جیسے پانی بجلی روٹی محیا کرنا کام وزیروں کا
بیروزگاری میں بشر کیا کرے ، کیا کام یہاں وزیروں کا

مال بنانے میں لگے ہیں لوگ سارے
ضمیر کا سودا کریں روز لوگ سارے

جب خود ہی نہ طلبگار ہوں گے بہتر زندگی کے
کچھ بھی کر لیں دانشمند ،حالات نہ بدلیں زندگی کے

ہوُحبشی فرنگی یاں مزہبی کوئی فرق نہیں پڑتا
اسلام میں ہے برابری پیشے سے کوئی فرق نہیں پڑتا

تبدیلی کی باتیں تو یہاں زور و شور سے کریں
پر نفس پہ قابو خرم ! یہاں روز کون کریں

Rate it:
Views: 463
04 Jul, 2019
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets