Add Poetry

چھ ستمبر

Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahore

جلا دو فردِ گناہ میری
کہ میری بخشش کو یہ بہت ہیں
رہِ خدا میں لہو کے قطرے
ہر ایک ظالم سے جا کے کہہ دو
وہ اپنی فردِ عمل اُٹھالے
کہ اپنی گردن ہمارے ہاتھوں
اگر ہے ہمت اُسے بچالے
یہیں سے اُٹھے گا شورِ محشر
بپا قیامت یہیں پہ ہو گی
یہیں جلیں گے بُتانِ آذر
نہ کوئی جائے گا آج بچ کر
ہر ایک ظالم کا گندہ چہرہ
یہیں پہ اب بے نقاب ہوگا
ہماری غافل طبیعتوں میں
کچھ ایسا اب انقلاب ہو گا
تمہاری گردن یہیں اُڑے گی
یہیں تمہارا حساب ہو گا
چلو چلیں ہم جہاد پہ اب
لہو کی پیاسی ہیں مدتوں سے
یہ تیغیں اپنی سیراب کرلیں
لے آؤ توپیں یہیں پہ یارو
یہیں پہ دشمن کا کام کر دیں
یہ کام اب کے تمام کر دیں
یہیں پہ اُس کا حساب کر دیں
چلو چلیں اب جہاد پہ ہم
کہ اپنے دامن کے داغِ عصیاں
لہو کے قطروں سے جا کے دھو لیں
لہو کے قطرے نکھرتی کلیاں
یہ اپنی کشتِ ویراں میں بو لیں
لہو کے قطرے بہار بن کر
جوپھول برسائیں گے زمیں پر
لہو کے قطرے ستارے بن کر
جوجگمگائیں گے اِس جبیں پر
ہماری بستی مہک اُٹھےگی
ہماری بستی چمک اُٹھے گی
لہو کے قطرے رخِ حسیں پر
پیام قوموں کی زندگی کا
اُٹھاؤ فردِ عمل اے یارو
لہو کے قطروں سے اِس پہ لکھدو
لہو کے قطرے حیاتِ دائم
لہو کے قطرے سدا سے قائم
شہید مر کر نہیں مرے گا
شہید مر کر رہے گا زندہ
وہ دیکھو یارو جہادمیں اب
لہو کے قطرے چمک رہے ہیں
لہو کے قطرے دمک رہے ہیں
وہ دیکھو یارو جہادمیں اب
لہو کے قطرے د ھک رہے ہیں
اندھیری راتوں میں رہبری کو
مِنار جیسے ہو روشنی کا
لہو کے قطروں کی روشنی میں
پیام یارو ہے آگہی کا
لہو کے قطروں کی روشنی سے
یہ ظلمتِ کفر دور ہوگی
یاں صبح ہو گی ضرور ہو گی
لہو کے قطرے ہیں چڑھتا سورج
لہو کے قطرے بدر میں چمکے
لہو کے قطرے اُحد میں دمکے
فاران و یثرب کی وادیوں میں
لہو کے قطروں سے پھول مہکے
جلا دو فردِ گناہ میری
کہ میری بخشش کو یہ بہت ہیں
رہِ خدا میں لہو کے قطرے
رہِ خُدا میں لہو کے قطرے
رہِ محبّت کی پہلی منزل
رہ خُدا میں لہو کے قطرے
ہمارے دین و ایماں کی مشعل
رہِ خُدا میں لہو کے قطرے
ہیں کامیابی کا نقشِ اوّل
چلو چلیں اب جہاد پہ ہم
ہمیں شہادت بُلا رہی ہے
خُدا کی رحمت بُلا رہی ہے
مجھے تو جنّت کی پیاری خُوشبُو
اسی زمیں پر ہی آ رہی ہے
یہی ہے معراج زندگی کی
یہی ہے معراج بندگی کی
میں جا رہا ہوں اُدھر ہی یارو
جو ہو سکے تَو ضرور آنا
مع السّلامہ مع السّلامہ
ذرا تو ٹھہرو ہم آ رہے ہیں
ذرا توٹھہرو ہم آرہے ہیں
 

Rate it:
Views: 1258
12 Sep, 2015
Related Tags on Pakistan Poetry Poetry
Load More Tags
More Pakistan Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets