Add Poetry

یہ جو بات بات میں اُن حسین آنکھوں کی بات کرتے ہو

Poet: Maryam Gill By: Maryam Gill, Faisalabad

یہ جو بات بات میں اُن حسین آنکھوں کی بات کرتے ہو
وہ اُن آنکھوںمیں ہمارا عکس رکھتے ہیں

اوریہ جن کے خواب تمہاری آنکھوں میں ہیں نہ
وہ اپنے خوابوں میں ہمیں آداب کرتے ہیں

اور جن کے سامنے آنے پر تمہاری نگاہ نہیں ہٹتی
وہ مسکراکےلمحوں ہمیں تکتے ہیں

اوروہ جن کی صورت پر تمہارا ساراشہرمرتاہے
وہ فقط اِک ہم ہی پہ مرتے ہیں

اوروہ جن کے انتظار میں تم اک مدت سےجاگ رہے ہو
وہ تو آنکھوں سےمنتظر ہمارے لگتے ہیں

اور جن کے قصیدے سناتے سناتے تم نہیں تھکتے
سنا ہے وہ ہر وقت ہماری ہی بات کرتے ہیں

اور یہ جو کہتے ہو کہ اُن کے سامنے لفظ نہیں ملتے
وہ ہم سے آنکھیں جھکا کر بات کرتے ہیں

اور جن کی محفل میں ادب سے تمہارے لب نہیں ہلتے
وہ ہم سے ملاقات کرتے ہیں

اور جن کےدیدار کو ہر لمحہ تڑپتی ہیں تمہاری نظریں
وہ ہماری اِک جھلک کوترستے ہیں

اور تمہیں مطلوب ہے جو شخص اپنی زندگی کے ہر سفر میں
وہ ہمیں اپنی زندگی کی منزل سمجھتے ہیں

اور جن پہ ختم ہوتی ہیں تمہاری ساری شامیں
وہ ہم سے ہر آغاز کرتے ہیں
 

Rate it:
Views: 3435
05 Apr, 2021
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets