Add Poetry

یہی ہماری نگاہِ حسرت کبھی پریشاں تمہیں کرے گی

Poet: عبدالحفیظ اٹر By: عبدالحفیظ اٹر, Mumbai, India

یہی ہماری نگاہِ حسرت کبھی پریشاں تمہیں کرے گی
کبھی ہماری یہ جاں نثاری سبب مسرت کا بھی بنے گی

کبھی اِدھر تو ہے بے قراری کبھی اٌدھر تو وہ ہی تغافل
کبھی تو کوئی رہے بھی نازاں اسی سے ہمت ہمیں ملے گی

جنوں کے آثار لگ رہے ہیں مگر وہ ہی ضبط کا ہے عالم
اگرچہ آنسو بھی خشک ہوں گے مگریہ طغیانی تو رہے گی

کبھی وہ دل سے گزر بھی جائیں نہ کوئی احساس ہو بھی اس کا
کبھی تو آواز بھی ہو ایسی کہ اجنبی جیسی وہ لگے گی

یہ آس ہی اثر کی رہے گی اگرچہ زخموں سے چور دل ہے
کبھی تو ہم پر ترس بھی ہوگا کبھی تو چشم کرم پڑے گی

Rate it:
Views: 361
22 Jul, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets