Badami Drum Sticks Recipe in Urdu

Badami Drum Sticks Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Badami Drum Sticks Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Badami Drum Sticks Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:30 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

5716

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

shumaila from
بادامی ڈرم اسٹکس (INGREDIENTS)
  1. ونگز کی ڈرم اسٹکس آٹھ عدد
  2. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  3. نمک حسب ذائقہ
  4. میدہ آدھی پیالی
  5. کارن فلور آدھی پیالی
  6. بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  7. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  8. مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  9. انڈے کی سفیدی تین عدد
  10. بادام بیس سے پچیس عدد
  11. سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  12. سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  13. بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
  14. تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت
METHOD
  • ایک دیگچی میں ونگز کی ڈرم اسٹکس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ملا کر ان کا اپنا پانی خشک کرلیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو انھیں نکال لیں۔ اب ایک پھیلے ہوئے ڈش میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، کُٹی کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر اچھی طرح ملالیں۔ اس کے بعد انڈے کی سفیدی پھینٹ کر رکھیں اور بادام کچل کر رکھ لیں۔ اب اُبلی ہوئی ڈرم اسٹکس میں سویا سوس اور سفید سرکہ ملادیں۔ پھر اس پر تیار خشک مصالحہ لگادیں۔ اس کے بعد بریڈ کرمبز میں بادام ملا دیں۔ اب ڈرم اسٹکس کو انڈے کی سفیدی ڈپ کرکے بریڈ کرمبز اور بادام لگائیں اور دوبارہ سفیدی میں ڈپ کرکے پھر سے کرمبز اور بادام لگا دیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے ڈرم اسٹکس کو ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔ مزے دار بادامی اسٹکس تیار ہیں۔
Reviews & Discussions