Bread Roll Recipe in Urdu

Bread Roll is very simple and easy to make. You can add meat and vegetable in this roll. Bread Roll is perfect for breakfast and you can give it to your kids in lunch box. It’s a budget recipe and healthy as well. You can carry Bread Rolls in your bag if you are going on long traveling distance.

Bread Roll Recipe in Urdu

Person Person

4

time Time

1:00 - 0:05

comments Comments

34

reviews Views

155350

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

~Sani~ from Karachi
بریڈ رول (INGREDIENTS)
  1. ڈبل روٹی کے سلائس ---- چھ سے آٹھ عدد
  2. بھرنے کا مصالحہ ----- ایک پیالی
  3. کوکنگ آئل ----- تلنے کے لیے
  4. بھرنے کا مصالحہ
  5. 1 - آلو کا بھرتہ
  6. آلو (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) ----- دو عدد
  7. نمک ----- حسب ذائقہ
  8. کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ------ آدھا چائے کا چمچ
  9. ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- دو کھانے کے چمچ
  10. پودینہ (باریک کٹا ہوا) ----- ایک کھانے کا چمچ
  11. ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ------ ایک سے دو عدد
  12. 2- بھنا ہوا قیمہ
  13. قیمہ ----- 200 گرام
  14. نمک ---- حسب ذائقہ
  15. ادرک لہسن پسا ہوا ----- ایک چائے کا چمچ
  16. لال مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
  17. ہلدی پسی ہوئی ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  18. سفید زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
METHOD
  • ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لیے پانی میں بھگو دیں-
  • دونوں ہاتھوں کے بیچ میں ایک ایک سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں-
  • آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-
  • بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لیے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے-
  • ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں-
  • کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں-
Reviews & Discussions