Curry Puff Recipe in Urdu

Curry Puff Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Curry Puff Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Curry Puff Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:40 - 0:25

comments Comments

0

reviews Views

5017

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

shaista from
کری پف (INGREDIENTS)
  1. گائے یا مرغی کا قیمہ ----- چار سو پچاس گرام
  2. مکھن ----- دوسو پچیس گرام
  3. میدہ ---- دوسو پچھتر گرام
  4. تیل ----- تین کھانے کے چمچ
  5. ہری پیاز (چوپ کر لیں) ---- چار عدد
  6. لہسن کے جوئے ----- دو عدد
  7. ادرک پیسٹ ----- ایک چائے کا چمچ
  8. ہری مرچیں ---- تین عدد
  9. کری پاؤڈر ------ چار چائے کے چمچ
  10. آلو ( سلائس کاٹ لیں ) ----- ایک عدد
  11. لیموں کا رس ---- ایک کھانے کا چمچ
  12. سیلیری (چوپ کرلیں) ----- چھ کھانے کے چمچ
METHOD
  • ایک کپ میں دو کھانے کے چمچے پانی میں مکھن ڈال کر پھینٹ لیں- ایک باؤل میں میدے میں نمک ملا کر اس میں مکھن ڈال کر مکس کریں اور تھوڑے سے پانی سے نرم گوند لیں دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں اس پر برش کی مدد سے تیل لگا کر پلاسٹک بیگ میں رکھ دیں- تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں- فرائی پین میں تیل گرم کریں- اس میں ہری پیاز ڈال کر فرائیں کریں براؤن ہوجائے تو اس میں لہسن٬ ادرک پیسٹ٬ ہری مرچ اور کری پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اس میں قیمہ ڈال کر پکائیں٬ خشک ہونے لگے تو آلو ٬ لیموں کا رس٬ نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال دیں مکس کر کے ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں-
  • اس میں سیلیری ڈال کر مزید دو منٹ تک پکائیں اگر پانی باقی ہو تو آنچ تیز کر کے خشک کرلیں اور چولہے سے اتار لیں- پلاسٹک گندھا ہوا میدہ نکال کر دوبارہ گوندھ لیں اور اس کے 2.5 سینٹی میٹر کے پیسز بنالیں اور ہر پیس کو لے کر دس سینٹی میٹر کی روٹی بیل لیں قیمے کا آمیزہ اس کے بیچ میں رکھیں- کناروں پر برس سے پانی لگائیں اور کناروں کو آپس میں ملا کر اس طرح جمع کریں کہ ہر سائیڈ سے کنارے درمیان آکر مل جائیں اسے پلیٹ میں اس طرح رکھیں کہ یہ حصہ اوپر ہو- کڑاہی میں تیل گرم کریں اور تمام پف ڈیپ فرائیں کرلیں٬ گولڈن ہونے پر نکال کر کچن پیپر پر رکھیں- سرونگ پلیٹ میں رکھ کر سیلیری کے پتوں سے گارنش کر کے گرم گرم سرو کریں-
Reviews & Discussions