Iftar Platter

Iftar Platter is regarded among the popular dishes. Read the complete Iftar Platter with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Iftar Platter from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

1:00 - 0:25

comments Comments

0

reviews Views

1238

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

saba from khi
افطار پلیٹر (INGREDIENTS)
  1. آلو دو سے تین عدد اُبلے، کیوبز میں کٹے ہوئے
  2. سفید چنے دو سو پچاس گرام اُبلے ہوئے
  3. دہی آدھا پاؤ
  4. ٹماٹر ایک سے دو عدد کٹے ہوئے
  5. پیاز ایک عدد کٹی ہوئی
  6. پاپڑی دو سے تین عدد
  7. چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  8. :سموسے کے لیے
  9. سموسے کی پٹیاں پانچ سے آٹھ عدد
  10. آلو آدھا کلو اُبلے اور کچلے ہوئے
  11. انار دانہ ایک کھانے کا چمچ
  12. چائنیز نمک آدھا چائے کا چمچ
  13. نمک حسب ذائقہ
  14. لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کُٹی ہوئی
  15. ہرا دھنیا ایک گٹھی
  16. ہری مرچ چار سے پانچ عدد
  17. پیاز ایک عدد کٹی ہوئی
  18. زیرہ ایک چائے کا چمچ کٹا اور بھنا ہوا
  19. اجوائن آدھا چائے کا چمچ کٹی اور بھنی ہوئی
  20. گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
  21. تیل تلنے کے لیے
  22. :ہری چٹنی کے لیے
  23. ہرا دھنیا ایک گٹھی
  24. ہری مرچ دس سے بارہ عدد
  25. لہسن کے جوئے چھ سے آٹھ عدد
  26. پودینہ ایک گٹھی
  27. لیموں کا رس چار سے پانچ کھانے کے چمچ تازہ
  28. زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
  29. نمک حسب ذائقہ
  30. :ڈرنک کے لیے
  31. دودھ ایک پاؤ
  32. بادام، پستے آدھا کپ
  33. چینی آدھا کپ
  34. آئس کریم دو اسکوپ
  35. :فروٹ چاٹ کے لیے
  36. مکس فروٹ آدھا کلو
  37. املی کا رس تین سے چار کھانے کے چمچ
  38. اورنج جوس آدھا کپ
  39. گڑ یا براؤن شوگر دو سے تین کھانے کے چمچ
  40. دہی آدھا کپ
  41. چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  42. کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
  43. نمک حسب ذائقہ
  44. :پکوڑے کے لیے
  45. مکس سبزی پانچ سو گرام کٹی ہوئی
  46. نمک حسب ذائقہ
  47. بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
  48. لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
  49. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
  50. ہلدی آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
  51. انڈے دو عدد
  52. دہی آدھا کپ
  53. بیسن دو کپ
  54. تیل چار کھانے کے چمچ
METHOD
  • پکوڑے کے لئے: ایک پیالے میں مکس سبزی کو کاٹ کر ڈالیں۔
  • پھر اس میں نمک، بیکنگ سوڈا، پسی لال مرچ، پسی ہلدی اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر ہاتھوں سے مسلیں، تاکہ مصالحہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔
  • پھر اس میں انڈے اور دہی ڈال کر مکس کر لیں۔
  • اب اس میں بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پکوڑوں کا بیٹر تیار کر لیں۔
  • ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کرلیں۔
  • پھر اس میں پکوڑوں کا بیٹر ڈال کر تیار کر لیں۔
  • فروٹ چاٹ کے لئے: مکس فروٹ کے چنکس کاٹ لیں۔
  • ایک پیالے میں املی کا رس، اورنج جوس، براؤن شوگر، دہی، چاٹ مصالحہ، کالا نمک اور نمک ڈالیں اور ایک بیٹر کی مدد سے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور سوس بنالیں۔
  • اب ایک ڈیپ سرونگ ڈش نکالیں اور اس میں تمام پھلوں کو ڈالیں اور اوپر سے سوس ڈال دیں۔
  • ڈرنک کے لئے: دودھ کو بلینڈر میں ڈال کر اسے بادام، پستے، چینی اور آئس کریم کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
  • اب اسے ایک سرونگ گلاس میں نکالیں اور پستے سے گارنش کریں۔
  • ڈرنک تیار ہے۔
  • ہری چٹنی کے لیے: ایک پتیلی میں دو کپ پانی میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، لہسن کے جوئے اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ اُبال لیں۔
  • اب اسے پانی سمیت ہی بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی لیموں کا رس، زیتون کا تیل اور نمک شامل کرکے اسموتھ بلینڈ کر لیں۔
  • ہری چٹنی تیار یے۔
  • فلنگ کا طریقہ: ایک پیالے میں انار دانہ، چائنیز نمک، نمک، لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز، گرم مصالحہ، زیرہ اور اجوائن شامل کرکے مکس کر لیں۔
  • اب اس میں آلوؤں کو شامل کرکے مکس کر لیں۔
  • پھر سموسوں کی پٹیوں میں آمیزے کو بھریں اور لئی سے بند کر لیں۔
  • پھر درمیانی آنچ پر ہلکا گولڈن فرائی کریں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • ایک پیالے میں سموسے کو توڑ کر ڈال دیں۔
  • پھر اس میں دہی، سفید چنے، آلو کے کیوبز، ٹماٹر اور پیاز شامل کرکے پاپڑی ڈال دیں اور مکس کر لیں۔
  • اوپر سے تھوڑی ہری چٹنی اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔
Reviews & Discussions