Mixed Veg Paratha Recipe in Urdu

Mixed Veg Paratha Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Mixed Veg Paratha Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Mixed Veg Paratha Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

2

time Time

0:10 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

4588

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Zara Mateen from
مکس ویج پراٹھے (INGREDIENTS)
  1. آلو۔۔۔ دو عدد درمیانے
  2. مٹر ۔۔۔ ایک پیالی
  3. ہری پیاز ۔۔۔۔ دو عدد
  4. چھوٹی میتھی ۔۔۔ دو گٹھی
  5. آٹا ۔۔۔۔ دو پیالی
  6. میدہ ۔۔۔ ایک پیالی
  7. لہسن کے جوئے ۔۔۔ دو سے تین جوئے
  8. ثابت لال مرچیں۔۔۔ تین سے چار عدد
  9. سفید زیرہ ۔۔۔ ایک کھانےکا چمچ
  10. ہلدی ۔۔۔ آدھا چائےکا چمچ
  11. لیموں کا رس ۔۔۔ دو سے تین کھانے کے چمچ
  12. چینی ۔۔۔ ایک چائےکا چمچ
  13. بناسپتی ۔۔۔ حسب ضرورت
METHOD
  • آلوؤں کو ابال کر چھیل لیں، اور مٹر کے دانوں کو تین پیالی ابلتے پانی میں چینی اور چند قطرے لیموں کے رس کے ساتھ ابال لیں( تاکہ اس کی رنگت بر قرار رہے)۔ ہری پیاز کے ڈھنٹل کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور پتوں کو علیحدہ باریک کاٹ لیں۔ میتھی کو دھو کر دس منٹ ٹھنڈے پانی میں رکھیں جس میں چٹکی بھر ہلدی ڈال دیں تاکہ کڑواہٹ نکل جائے پھر پانی سے نکال کر باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ لہسن کے جوؤں کو کچل لیں۔ فرائینگ پین ایک کھانےکا چمچ بناسپتی کو ہلکی آنچ پر ایک منٹ گرم کیں۔ اور اس میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں ثابت لال مرچ اور لہسن ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور ان کو نکال کر کوٹ لیں پھر اس مصالحے کو دوبارہ فرائینگ پین ڈال کر اس میں نمک، ہلدی اور سفید زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ فرائی کریں۔ آلو اور ٹما ٹر کو اچھی طرح میش کرلیں اور اس مصالحے میں ڈال کر ملالیں۔ ہری پیاز کی پتیاں اور میتھی ڈال کر بھونیں اور چولہے سے اتارلیں، مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں۔ آٹآ اور میدہ ایک تسلے میں ڈال کر ملالیں اور اس میں نمک اور دو کھانے کے چمچ بناسپتی ڈال کر اچھی طرح ملائیں پھر اسے ٹھنڈے کے ساتھ گوندھ لیں۔ دس سے پندرہ منٹ ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھنے کے بعد اس کے پیڑے بنالیں، ہر پیڑے کے درمیان دو کھانے کے چمچ تیار کی ہوئی بھجیا بھر دیں اور انھیں کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ہلکے ہاتھ سے پراٹھے بیل کر گرم توے پر بناسپتی ڈال کر سینک لیں یا روٹی بیل کر درمیان میں بھجیا رکھ کر اسے موڑ کر لفافے کی طرح بنائیں اور بناسپتی میں سنہرا فرائی کر لیں۔ گرم گرم پراٹھوں کا دہی کے ساتھ لطف اٹھائیں۔
Reviews & Discussions