Muttro Ke Kofte Recipe in Urdu

Whether its Desi Karahi, Biryani, Zinger Burger, Halwa or Ice Cream get all sort of recipes on one platform online. You can find some mouthwatering recipes that suits your taste buds. Serve it to your family and friends.

4444
8744 Views
Submited by Rimsha from Pishawar
PERSON

INGREDIENTS اجزاء

مٹر آدھا کلو
 بیسن ایک چمچ
 پیاز 50گرام
 سرخ مرچ(پسی ہوئی) حسب ضرورت
 خشک دھنیا آدھا چمچ
 زیرہ آدھا چمچہ
 گرم مصالحہ آدھا چمچہ
 آئل حسب ضرورت
 آلو 50گرام
 لہسن پانچ گرام
 ہلدی ایک چٹکی
 خشخاش ایک چمچ
 نمک حسب ذائقہ

METHOD ترکیب

لہسن، پیاز، آلو چھیل کر باریک کاٹ لیں اور الگ الگ رکھیں۔ خشک دھنیا اور خشخاش باریک پیس لیں۔ مٹروں کے دانے نکال کر سل پر باریک پیس کر الگ رکھیں۔ پسے ہوئے مٹروں میں حسب ضرورت نمک ، بیسن اور پسی ہوئی خشخاش ملا کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا لگائیں اور کوفتے بنا لیں۔ اس کے بعد فرائی پین میں آئل گرم کر یں۔ اس میں مٹر کے کوفتے تل کر باہر نکال لیں۔ پھر برتن میں آئل گرم کر کے اس میں پیاز سرخ کر یں اور لہسن، نمک ، سرخ مرچیں ، ہلدی، خشک دھنیا اور زیرہ ڈال کر مصالحہ بھونیں۔ پھر اس میں آلو بھی شامل کر دیں اور ایک گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ دس پندرہ منٹ تک پکانے کے بعد اس میں تلے ہوئے مٹروں کے کوفتے ڈالیں اورمزید پانچ منٹ چولہے پر رکھیں اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر آگ سے نیچے اتار لیں۔ مزید ار مٹر کو فتے کا سالن تیار ہے۔

You may also like View More

TOP CHEFS View More

 

Reviews on Muttro Ke Kofte Recipe in Urdu

MORE ON RECIPES
MORE ON HAMARIWEB