پہلے گرل کو گرم کریں- پھر تمام پھلوں کو سوائے کیلے اور اسٹرابریز کے ایک روسٹنگ پین میں ڈال دیں اور اوپر سے ان پر اورنج جوس٬ اورنج رنڈ اور شکر ڈال دیں- ان تمام پھلوں کو اوون کی نچلی سطح کی ریک پر گرل کریں دھیمی گرمائی پر 20 منٹ کے لیے- پین کو آہستہ آہستہ ہلاتی رہیں اور ٹائم مکمل ہونے سے 5 منٹ پہلے کیلے اور اسٹرابیریز بھی اس میں شامل کردیں- اگر ضرورت ہو تو اس میں مزید اورنج جوس ڈال دیں- اور مزید 15 منٹ کے لیے روسٹ کریں اب فروٹ ٹرے کو اوون سے نکال لیں اور سرو کرنے سے پہلے اس کے پھلوں پر جام ڈال دیں اور گرم کرنے کے لیے واپس اوون میں گرل کے نیچے نہایت دھیمی آنچ پر رکھیں ورنہ جام کی بدولت فروٹ جل جائیں گے- بہتر ہے کہ ایک ہی سرونگ میں یہ ذائقے دار ڈش کو استعمال کریں-