پہلے چوپر میں ہری پیاز ، جھینگے ،لہسن ، ادر ک، انڈا ، نمک ، کارن فلار اور ہری مرچ شامل کر کے گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور پیالے میں نکال لیں ۔اب ڈبل روٹی کے سلائس کو چار چار حصوں میں کاٹ لیں ۔پھر جھینگوں کا پیسٹ ڈبل روٹی کے تمام حصوں میں لگائیں اور اس پر تِل چھڑک دیں ۔اس کے بعد پین میں تیل گرم کر کے ڈبل روٹی کے سلائس دونوں طرف سے ڈیپ فرائی کرلیں ۔مزیدار شرمپ ٹوسٹ وِد سیسمی سیڈ تیار ہے۔