مرغی کی بوٹوں پر سفید مرچ، انڈے کی سفیدی، آدھا کارن فلور، ایک کھانے کا چمچہ تیل اور نمک لگا کر آدھا گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ کراہی میں تیل گرم کریں اور مرغی کی بوٹیوں سنہری تل کر نکال لیں۔ ساس پین میں 4/1 پیالی گرم کرکے لہسن تلیں۔ اس میں سرکہ، چینی، سویا سوس، کیچپ، چلی سوس، مرغی اور یخنی شامل کرکے جوش آنے تک پکائیں۔ اس میں چمچہ چلاتے ہوئے آہستہ آہستہ باقی کارن فلور شامل کریں اور گاڑھا ہونے پر ڈش میں نکال لیں۔ مزیدار منچورین ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔