ترکیب: لوکی کو چھیل کر کدوکش کر لیں، ایک دیگچے میں یہ لچھے ڈال دیں۔ اور ہلکی آنچ پر انہیں اپنے پانی میں ہی گلنے دیں۔ گل جائے تو دودھ ، سبز الائچی کے دانے اور پھینٹی ہوئی بالائی شامل کر دیں۔ چمچ چلاتے رہیں پکنے لگے تو چینی ڈال دیں پانی خشک ہو جائے ۔ شیرہ گاڑھا ہو جائے۔ اور جذب ہونے لگے تو بادام پستہ اور ناریل کو باریک کر کے ڈال دیں کیوڑا بھی ساتھ ہی ملا دیں۔ کھیر کی شکل بننے لگے تو دم پر رکھ دیں کھیر کو طباق میں نکالیں، ورق لگائیں۔ پستہ بادام چھڑکیں اور شوق فرمائیں۔ |