Thai Beef Potato Recipe in Urdu

Thai Beef Potato Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Thai Beef Potato Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Thai Beef Potato Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:45 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

584

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

sidra from khi
تھائی بیف پوٹیٹو (INGREDIENTS)
  1. انڈر کٹ گوشت----------- ایک کلو
  2. آلو------------ تین عدد درمیانے
  3. نمک------------- حسبِ ذائقہ
  4. لہسن-------------- پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  5. کٹی ہوئی لال مرچ----------------- ایک کھانے کا چمچ
  6. تھائی کری پیسٹ----------------- چار کھانے کے چمچ
  7. ہلدی پسی ہوئی-------------- آدھا چائے کا چمچ
  8. ہری پیاز--------------- تین سے چار عدد
  9. ہرا دھنیا------------- آدھی گھٹی
  10. ہری مرچیں--------------- تین سے چار عدد
  11. کوکنگ آئل---------------- آدھی پیالی
METHOD
  • ہری پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ آلوﺅں کو چھیل کر چوکور ٹکڑے کرلیں۔ گوشت کی بوٹیوں کو دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں اور اس میں نمک اور لہسن لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فرج میں رکھ دیں۔ پھر کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور گوشت کی بوٹیوں کو ہلکا سنہرا تل کر نکال لیں۔ اسی پین میں آلوﺅں کو بھی فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی تیل کو پین میں ڈال کر اس میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز (صرف اوپر کے سفید ڈنٹھل) کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ اس میں لال مرچیں اور ہلدی ڈال کر ذرا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں اور اس میں فرائی کی ہوئی گوشت کی بوٹیاں شامل کرلیں۔ اچھی طرح ملا کر اس میں تھائی کری پیسٹ اور ایک پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ گوشت ادھ گلا ہو جائے ۔ آلو ڈال کر گوشت گلنے تک دم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکال کر ہری پیاز کی پتیاں، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک کر ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ تھائی کری پیسٹ گھر پر بنانے کے لئے تین سے چار کھانے کے چمچ ٹماٹر پیسٹ ، ایک چائے کا چمچ،مسٹرڈ پیسٹ ، آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ اور آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا دھنیا اچھی طرح مکس کرلین۔ تھائی کری پیسٹ تیار ہے۔
Reviews & Discussions