انڈے والا فیشل ! واہ اب گھر بیٹھے ہوگا رنگ گورا اس آسان طریقے سے

image
انڈے کی خوبیوں سے تو آپ واقف ہوں گے ہی مگر آج ہم لائے ہیں زبردست انڈہ فیشل ۔۔ جس کو آپ گھر میں خود بھی تیار کرسکتے ہیں۔۔۔ اس کے پانچ مرحلے ہیں

1: کلینزر

ایک چمچ کچے دودھ میں گلاب کا عرق شامل کر کے پیسٹ بنالیں۔۔ اور اسے اپنے چہرے پر لگاکر اچھی طرح مساج کرلیں۔

2: اسکربننگ

اسکرب بنانے کے لئے آپ ایک انڈہ لیں اور اس کی سفیدی الگ کرلیں۔ اب ایک چمچ انڈے کی سفیدی میں کھوپرے کا تیل اور چینی مکس کریں ۔ یہ ایک اچھا اسکربر ہے جو آپ کے چہرے کو گورا رنگ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔۔۔

3: بھاپ

اس فیشل میں بھاپ کا مرحلہ اس لئے رکھا گیا ہے کہ اگر کوئی گندگی یا میل ہوگی تو وہ انڈے کے اسکرب سے باہر آگئی ہوگی اور بھاپ کے ذریعے جلد ہی جلد کے تمام مساموں سے دور ہوجائے گی۔ بھاپ کے لئے آپ چھوٹی پتیلی میں ایک کپ پانی اور تھوڑی سی دار چینی پکائیں ۔ اب اس پانی سے چہرے کو بھاپ دیں۔۔۔ پانی اتنا ہی گرم رکھیں جتنا آپ برداشت کرسکیں۔

4: مساج کریم

مساج کریم بنانے کے لئے ایک چمچ انڈے کی سفیدی، ایک چمچ ایلو ویرا کا جیل اور ایک چمچ شہد کو آپس میں ملاکر اچھی طرح کریم بنالیں اور اس کو 20 منٹ تک چہرے پر لگائے رکھیں۔۔۔

5: فیس پیک

فیس پیک بنانے کے لئے آٹا، انڈے کی سفیدی، کچا دودھ اور لیموں کا رس ملا کر ایک پیک بنالیں اور اس کو چہرے پر اس وقت تک لگائیں کہ جب تک سوکھ نہ جائے۔۔۔ • ان پانچ مراحل سے گزرنے کے بعد امید کرتے ہیں کہ یہ فیشل آپ کو فائدہ پہنچانے میں مددگار ثابت ہو۔۔
You May Also Like :
مزید

Ande Ka Facial Ka Tariqa

Ande Ka Facial Ka Tariqa - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ande Ka Facial Ka Tariqa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.