ایسے غیر ضروری نشانات جوسرجری یا آپریشن کے باعث ہوجاتے ہیں ان سے پریشان ہیں؟ تو ان میں کمی لانے کے لیے ابھی یہ چند نسخے آزمائیں اور نتائج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں

image
اسکریچ مارکس جیسے نشانات کسی کو بھی ہوسکتے ہیں اور ان کے ہونے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ جیسا کہ ڈائٹنگ کرنے سے ، جلد کے زیادہ کھچاؤ کی وجہ سے، تیزی سے موٹاپا بڑھنے کی وجہ سے اور اکثر خواتین کس حاملہ ہونے کی وجہ سے بھی یہ نشانات پڑ جاتے ہیں۔ یہ نشانات جسم کے مختلف حصوں پر پڑتے ہیں جو دکھنے میں برے لگتے ہیں آج ہم آپ کو ان نشانات کو ختم کرنے کی کی کچھ ٹپس بتاتے ہیں جن کے استعمال سے یقیناً ان میں کمی آئے گی۔

ٹپ نمبر 1

  • * تازہ ایلویرا جیل کا پتہ لیکر اس کا گودا نکال لیں۔

  • * اس میں پانی ملاکر بلینڈ کرلیں۔ 

  • * اب اس جوس میں وٹامن ای کے دو کیپسول شامل کرلیں۔

  • * اب اسے نشانات پر لگا کر مساج کریں تاکہ یہ جذب ہوجائے پھر اس کو رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ 

  • * آپ اس کو پندرہ دن کے لیے کسی بوتل میں محفوظ بھی کرسکتی ہیں۔ 

ٹپ نمبر 2

  • * ایک انڈے کی سفیدی لیں اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کریں۔

  • * پھر اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ 

  • * انڈے کی سفیدی میں پروٹین کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو ایسے نشانات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • * اس کو دن میں ایک بار روزانہ برش کی مدد سے نشانات پر لگائیں کم سے کم تین تہہ لگانی ہیں۔ 

  • * جب یہ خشک ہوجائے تو دھولیں۔ 

  • * جس وقت اس کو استعمال کرنا ہو اسی وقت بنائیں کیونکہ آپ اس کو محفوظ نہیں کرسکتی ہیں یہ خراب ہوجاتا ہے۔ 

ٹپ نمبر 3

  • * جسم کے ایسے نشانات کو ختم کرنے کے لیے روازنہ رات کو سونے سے قبل کیسٹرول آئل کا مساج کریں۔

You May Also Like :
مزید

Badnuma Nishan Khatam Karne Ka Tarika

Badnuma Nishan Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Badnuma Nishan Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.