سردیوں میں بالوں کو کتنی بار دھونا لازمی ہے؟ جانیں اور بالوں کو بنائیں خشکی سے پاک گھنے اور لمبے

image
سردیاں آتے ہی نہ صرف آپ کے چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے بلکہ آُپ کے بال بھی شدید متاثر ہوتے ہیں اور یہ روکھے، بےجان، خشک ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں چونکہ سردیوں میں شادیوں کا سیزن بھی پایا جاتا ہے اور اس دوران بالوں کی دیکھ بھال نہایت ضروری ہوجاتی ہے تاکہ ان کی چمک رہے برقرار۔ سردی میں جیسے آپ جلد کی حفاظت کا طریقہ بدلتی ہیں ویسے ہی بالوں کے حفاظت کے طریقے کو بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔آج ہم آپ کو سردیوں میں بالوں کی حفاظت کے کچھ طریقے بتاتے ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔

تیل کا استعمال

اکثر خواتین سردیوں میں تیل کا استعمال کم کردیتی ہیں جو کہ غلط ہے۔ تیل بالوں کو غذائیت فراہم کرتا ہے اور اگر آُپ تیل کا استمال نہیں کریں گی تو یہ بالوں کی نشوونما کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے بالوں پر کھوپرے، زیتون، بادام یا پھر کسی بھی تیل کا مساج لازمی کریں۔

خشکی سے نجات

سریوں میں بالوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے اس لیے ایسی صورتحال میں بھی تیل ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ نہانے سے قبل ایلویرا جیل کو ناریل کے تیل میں ملاکر مساج کریں یہ طریقہ خشکی کے خاتمے کے لیے مفید ہے۔

بالوں کو کب دھونا ہے؟

سردیوں میں عموماً ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر خواتین ہفتے میں ایک بار بال دھوتی ہیں اور اس وجہ سے بال گرنے شروع ہوجاتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تین دن میں ایک بار بال دھونا چاہئیں کیونکہ یہ صحت مند بالوں کے لیے مفید ہے۔

لمبے بالوں کے لیے

اگر آپ کے بال ٹوٹ رہے ہیں یا آپ ان کو گھنا کرنا چاہتی ہیں تو پیاز اور آلو کا عرق استعمال کریں کیونکہ آلو میں وٹامن اے اور بی اور پیاز میں سلفر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کو گھنا کرنے میں مدد فراہم کریں ہے۔
You May Also Like :
مزید

Balon Ka Khayal Kesy Rakha Jai

Balon Ka Khayal Kesy Rakha Jai - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Balon Ka Khayal Kesy Rakha Jai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.