شہزادی ڈیانا اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کون سی بیوٹی ٹپس کا استعمال کرتی تھیں؟ جانیئے ڈیانا کی میک اپ کٹ میں کیا کچھ ہوتا تھا؟

image

شہزادی ڈیانا کی خوبصورتی بے مثال تھی، وہ صرف اپنی خوش اخلاقی ہی نہیں بلکہ خوش شکل اور گلوئنگ سکن کی وجہ سے بھی لوگوں میں بہت مقبول تھیں، جو چیز ڈیانا استعمال کرلیتی تھیں اس کی مانگ میں اضافہ ہو جایا کرتا تھا۔ ڈیانا کی میک اپ آرٹسٹ بتاتی ہیں کہ: '' ڈیانا نے کبھی مجھے یہ نہیں کہا کہ مجھے گورا کردو یا میرا رنگ نکھار دو بلکہ انہوں نے مجھے ہمیشہ یہی تاکید کی میری رنگت پر ہلکا میک اپ ہی جچتا ہے اس لئے کم میک اپ میں اچھا اور برائٹ لُک دے دو تاکہ میں سمپل اور سادگی پسند ہی نظر آؤں، مجھے شوخ میک اپ سے نفرت ہے۔ ''

ڈیانا کی خوبصورتی کے خُفیہ راز

٭ شہزادی ڈیانا کسی بھی میک اپ کو اپلائی کروانے سے پہلے چہرے اور جلد کو موائسچرائز کرتی تھیں یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی بھی پاپازاری کی بنائی گئی تصاویر میں پریشان یا بکھری ہوئی نظر نہیں آئیں۔

٭ ڈیانا کو آئی میک اپ بہت پسند تھا، اسی لئے وہ ہمیشہ اچھا اور منفرد آئی میک اپ اور سموکی میک اپ کرتی تھیں۔

٭ ڈیانا اپنے رخسار کا خیال بہت رکھتی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہائی لائٹر اور میک اپ بلوانڈ سب سے زیادہ استعمال کرتی تھیں۔

٭ ڈیانا ہونٹوں پر بے بی پنک اور سوفٹ گلوز لگاتی تھیں اور ساتھ ہی سکن براؤن شیڈز کو بھی استعمال کرتی تھیں۔

٭ شہزادی کو خوشبوؤں سے بہت محبت تھی، اسی لئے وہ ہمیشہ ہر ماہ 4 مختلف برانڈز کے پرفیوم دنیا بھر سے منگواتی تھیں اور کہیں بھی جانے سے قبل خود کو بناء پرفیوم نہیں جانے دیتی تھیں۔

٭ شہزادیاں ہمیشہ ایک ٹوپی پہن کر نکلتی ہیں، پرفیوم لگانے کے بعد ڈیانا اپنے اس کمرے میں جاتی تھیں جہاں ہر طرح کی ٹوپیاں رکھی ہوئی ہوتی تھیں۔

٭ ڈیانا اپنے بالوں میں مساج کرتی تھیں، کنڈیشنر اور ہفتے میں ایک مرتبہ زیتون کے تیل کی مالش لازمی کرتی تھیں۔

شہزادی ڈیانا بیوٹی کٹ:

شہزادی ڈیانا کی میک اپ آرٹسٹ نے بتایا تھا کہ ان کی میک اپ کٹ میں ہمیشہ سے ایک بے بی پنک ہلکے رنگ کی لپ سٹک یا گلوز ہوتا تھا، ساتھ ہی مسکارہ اور آئی لائنر لازمی رکھتی تھیں۔ ان کے پاس ایک چھوٹا فاؤنڈیشن اور سکن کنٹرول موائسچرائزر بھی ہوتا تھا۔

You May Also Like :
مزید

Beauty Tips From Princess Diana

Beauty Tips From Princess Diana - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Beauty Tips From Princess Diana. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.