جلد، بال، دانے اور چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے صرف ایک چیز کا استعمال جس سے ہو آپ کے حسن میں مزید اضافہ

image

چاول ایک ماہ میں دو سے تین مرتبہ ہرعام گھرانے میں لازمی ہی بنتے ہیں اور کچھ گھروں میں تو کھانا چاول کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ہے۔ اب چاول تو بنا لیتے ہیں مگر ان کو ابالنے کے بعد پانی پھینک دیتے ہوں گے۔۔؟ ہیں نا۔۔۔؟ صرف یہ سوچ کر کہ اب یہ پانی ہمارے کس کام کا۔۔۔۔ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہوتا ہے مگر ہمیں نہیں معلوم ہوتا اسی لئے آپ کو اگر یہ سن کر حیرانی ہورہی ہے کہ ابالنے کے بعد بچنے والا چاول کا پانی بھی کسی کام کا ہوسکتا ہے تو چلیں جانیں کہ یہ کس طرح آپ کے لئے مفید ہے:

فوائد:

• خواتین اپنے چہرے کی جھریوں، چھائیوں اورکیل مہاسوں سے بچنے کیلئے چہرے کو جوان اور خوبصورت بنانا چاہتی ہیں تو ابالنے کے بعد بچنے والا چاولوں کا پانی کا استعمال چہرہ پر استعمال کریں یہ کم وقت میں اثر کرتا ہے۔

• جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کر کے نئی جلد پیدا کرنے کے لئے یہ پانی مفید ہے۔

• یہ کنڈیشنرکا کام بھی کرتا ہے۔ اس پانی کو بالوں پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھول لیں۔

• ایگزیما کے شکار افراد بھی اس پانی کا استعمال کرسکتے ہیں.

• خارش ، چبھن اور جلن کی شکایت پر چالوں کا یہ پانی خاصا مفید ہے۔

You May Also Like :
مزید

Chawal Ka Boil Pani Or Uske Fawaid

Chawal Ka Boil Pani Or Uske Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chawal Ka Boil Pani Or Uske Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.