چہرے کی رونق بڑھانا چاہتی ہیں اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں تو ہرے دھنیے کی یہ خاص کریم بنانے کا طریقہ اور آپ کی خوبصورت میں چار چاند لگانے والے اس کے فوائد بھی جانیں

image

ہرادھنیا خواتین عموماً چٹنیاں بنانے اور سالن کی گارنشنگ کے لئے استعمال کرتی ہیں مگر ایک نظر ذرا بیوٹی کی طرف بھی ڈالیں تو آپ کو اندازہ وہگا کہ یہ آپ کی خوبصورتی میں کتنا فائدہ کرسکتا ہے۔

ہرے دھنیے میں وٹامن اے ، سی، کے، کیلوریز، بیٹا کیروٹن اور معدنیات پائی جاتی ہیں جو اس کو آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بڑھانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ تو چلیں آج ہی آپ ہرے دھنیے سے بنی یہ کریم بنائیں اور ہفتے بھر میں اس کا رزلٹ پاکر اس کو مستقل استعمال کریں:

کریم بنانے کا طریقہ:

• ایک گھٹی ہرا دھنیا توڑ لیں اور دھو کر کچھ دیر چھوڑ دیں تاکہ خشک ہوجائے۔

• اس کے بعد اس کو ایک بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں چار چمچ عرقِ گلاب شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔

• جب پیسٹ تیار ہوجائے تو اس میں ایک سے دو چمچ شہد اور دو چمچ گلیسرین ڈال کر خوب مکس کرلیں۔

• دو چمچ ایلویرا جیل اور وٹامن ای ڈال کر خوب مکس کرلیں۔

• اب اس کو ایک بوتل میں بھرلیں۔

فوائد:

اس کریم کو لگانے سے آپ کی جلد کی کھوئی ہوئی رنگت، ایکنی، داغ دھبے، کالے گھیرے، پگمینٹیشن، فائن لائنز، جھریوں اور اینٹی ایجنگ اثرات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

استعمال کا طریقہ:

اس کو آپ روزانہ دن میں دو مرتبہ چہرے یا جلد پر لگائیں اور مساج کریں پھر پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں بعد میں سادے پانی سے دھولیں۔

You May Also Like :
مزید

Chehre Ke Dane Khatam Karne Ka Tarika

Chehre Ke Dane Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Ke Dane Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.