جو کو بتائے گئے طریقے سے اپنے چہرے پر استعمال کریں اور وقت سے پہلے پڑنے والی جھریوں سے چھٹکارا پائیں

image

جو کے آٹے کی روٹی مزے لے کر کھائی تو ضرور ہوگی مگر ایک نظر اس کو خوبصورتی دے بھی دیکھ لیں تو یہ آپ کے لئے یقیناً ایک نیا اور اچھا تجربہ ہوگا۔ جو نہ صرف آپ کی خوبصورتی کو نکھارنے میں مدد کرے گا بلکہ جلد کے دیگر مسائل کو بھی کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

جو کے آٹے میں بیٹا گلوکان، فیٹی ایسڈز، امائنو ایسڈز، سٹارچ اور نائٹروجنی مرکبات پائے جاتے ہیں جو نہ صرف صحت کے اندرونی مسائل کے حل میں مددگار ہیں بلکہ چند ایک ایسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو جلد کی خوبصورتی اور رنگت نکھارنے میں مدد دیتے ہیں۔

بازاری جتنے بھی ماسک اور کریمیں آپ خریدتے ہیں بیوٹی کی ان سب میں وج کے آٹے کے ایکسٹریکٹ شامل ہوتے ہیں جو آپ کی خوبصورتی کو اندرونی طور پر بڑھانے میں مفید ہیں۔

لیکن صرف جو کا آٹا نہیں اس میں بس یہ ایک چیز اور شامل کرلیں آپ نتائج دیکھ کر واقعی حیران رہ جائیں گی کیونکہ کئی ایک چیزیں قدرت نے ایسی بنائی ہیں جن کے فوائد ہمیں استعمال کرنے کے بعد ہی معلوم ہوتے ہیں۔

ٹپ:

• دو سے تین چمچ جو کا آٹا لیں اس کو چھان لیں تاکہ اگر چند ایک بھورے رہ جائیں تو وہ بھی نکل آئیں۔ • ایک کیلا لیں اس کو کچل کر پیس لیں یا تو کیلے کو مکسر میں ڈال لیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں۔ • اب کیلوں کے پیسٹ اور جو کے آٹے کو مکس کریں ساتھ ہی اس میں ایک چمچ دودھ شامل کرلیں۔ • لیجئیے آپ کا سکن ٹائٹننگ اور وائٹننگ ماسک تیار ہے اب اس کو آپ جب چاہیں بیس منٹ کے لئے چہرے اور جلد پر لگالیں۔ • اس کو لگانے کے بعد چہرے کو سادے پانی سے دھو کر کپڑے کی مدد سے صاف کریں اور آدھے گھنٹے تک کوئی بھی فیس پاؤڈر یا کریم کا استعمال نہ کریں۔ جلد کے مردہ خلیات، کھلے مسام، لٹکی ہوئی جلد اور رنگت کے نکھار میں یہ ٹپ آپ کے لئے بہت مفید ہے۔

You May Also Like :
مزید

Chehre Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika

Chehre Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.